اپنے مصلح سے متعلق شبہ کے حل میں احتیاط
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جس سے اصلاحی تعلق ہو ، اگر اس پر کوئی شبہ ہو تو اس کے متعلق خود اس سے تسلی نہ کرنا چاہیے ، نہ اس کے متعلقین سے ۔ اس سے اس کو طبعاً انقباض ہوگا اور انقباض کی حالت میں کوئی نفع نہ ہوگا۔نیز جواب میں اس لیے پس و پیش کرے گا کہ اس میں ایک گونہ خود غرضی کا شائبہ ہے اور اس کے متعلقین سے اس لیے کہ ان کو اس سے رنج ہوگا ۔ یہ طریق بہت ہی نازک ہے ، اس کے ہر قدم پر سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۶۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

