اپنے عیوب کا استحضار کیسے ہو
اپنے عیوب پر نظر رہنی چاہیے ، ان کی اصلاح کی فکر کے بغیر سلوک طے نہیں ہوتا۔ امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عیوب ان طریقوں سے کھلتے ہیں:
۔۱)دوستوں سے کہے کہ عیوب بتایا کرو۔
۔۲) دشمنوں اور حاسدوں کی طرف سے جو تنقید ہو، ان پر توجہ کرے۔
۔۳)دوسروں کے عیوب نظر آئیں تو فوراً اپنا محاسبہ کرے۔
۔۴) کسی بزرگ کو اپنا شیخ بنائے۔
اصل اور سب سے کارآمد طریقہ چوتھا ہے؛ شیخ کی تربیت اور رہنمائی کے بغیر عادۃً یہ ممکن نہیں ہوتا۔
( مؤرخہ ۸ستمبر ۲۰۲۲ء،قبل العصر، بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔