.(103)اپنے دماغ پر قابو کریں
انسانی دماغ ایک باغ کی مانند ہے ۔
جس طرح زرخیز زمین پر قائم کوئی بھی باغ ہو تو وہ توجہ نہ دئیے جانے کی وجہ سے اجڑ جاتا ہے اور اسمیں گھاس پھوس اگ جاتی ہے۔ خود رو پودے بہت سارے رقبہ کو گھیر لیتے ہیں۔ جھاڑیوں کے دامن میں پھولوں کے نرم و نازک پودے دم توڑنے لگتے ہیں بالکل اسی طرح اگر دماغ میں آنے والے خیالات پر توجہ نہ دی جائے تو اسمیں دنیا بھر کے منفی خیالات اور غیر صحتمند سوچیں جمع ہوکر رفتہ رفتہ بیشتر رقبہ پر قبضہ کرلیتی ہیں۔ ان برے خیالات کی وجہ سے دماغ کی اصل صلاحیتیں دم توڑنے لگتی ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہو کہ آپکا دماغ درست کام کرے اور بہترین صلاحیت کے ساتھ کام کرے تو پھر سب سے اہم بات یہ ہے کہ منفی اور برے خیالات کو بالکل الگ کرلیں ۔ اُنکو لاشعور میں ڈال دیں ۔ اُنکے بارہ میں سوچنا چھوڑ دیں ۔ اپنے وقت کو قیمتی بنائیں ۔
مثبت کاموں میں لگے رہیں ۔ اپنا راستہ متعین کریں۔ اُس پر چلنے کے لئے خود کو تیار کریں۔
اس طرح آپ اپنے دماغ کو اچھے طریقے سے استعمال کرسکیں گے ۔ پریشانیاں ختم ہوجائینگی۔ کام کا نتیجہ بڑھ جائیگا۔ یہ ایسی حقیقت ہے جس کو جلد از جلد سمجھ لینا چاہئے ۔ کچھ لوگ زندگی کے اخیر تک نہیں سمجھ پاتے کہ ہر کام اُلٹا کیوں ہوجاتاہے، ہر وقت پریشانی کیوں رہتی ہے۔
مگر آپ اس مضمون کے ذریعے سے اس حقیقت کو ابھی سے سمجھ جائیں گے کہ آپ درحقیقت اپنے تمام اعمال کو بہتر کرسکتے ہیں ۔ اپنے دماغ پر قابو پا سکتے ہیں اور اپنی کمزوریوں کو خود ہی ہمت کرکے ختم کرسکتے ہیں۔
(تحریر ماخوذ از کتاب:
کامیاب زندگی کیا ہے از ایم ابراہیم خان )
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

