اپنی خواہشوں کو شریعت کا تابع بنانا ہی کمالِ ایمان ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ کیا نقصانِ ایمان ڈرنے کی چیز نہیں اور کیا ایمان ایسی چیز نہیں جس کو حاصل کیا جائے ۔ جب آپ کھانا پکاتے ہیں تو اتنی سی بات بھی گوارا نہیں ہوتی کہ ذرا نمک پھیکا ہو حالانکہ اگر نمک بالکل بھی نہ ہو تو کھانے میں مقصود کا بطلان نہیں ہوتا ۔ کمالِ ایمان بڑی چیز ہے۔ ہمت کیجئے اور حاصل کیجئے اور ہمہ تن اپنی خواہشوں کو شریعت کا تابع بنائیے۔ عقائد ہوں تو شریعت کے مطابق، اخلاق ہوں تو شریعت کے مطابق اور معاملات کی بالخصوص اصلاح کیجئے۔ اس میں ابتری بہت ہی زیادہ ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

