اپنا قصور وار ہونا سمجھ نہیں آتا
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولا نا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ مشہور ہے کہ ایک حبشی چلا جا رہا تھا۔ راستہ میں ایک آئینہ پڑا ملا کبھی آئینہ دیکھنے کا اتفاق ہوا نہیں تھا۔ اس کو اٹھا کر دیکھا تو اپنی کالی بھجنگ صورت پر نظر پڑی کہنے لگا کہ ایسا بدصورت تھا جب تو کسی نے نہ رکھا، یہاں پھینک دیا۔ یہی بعینہٖ حالت ہم لوگوں کی ہے کہ اپنے عیوب کو شریعت میں ثابت کرتے ہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

