اِبلیس کی گمراہی کا سبب

اِبلیس کی گمراہی کا سبب

یہ بات قابل غور ہے کہ ابلیس علم و معرفت میں یہ مقام رکھتا تھا کہ اس کو طائوس الملائکہ کہا جاتا تھا۔۔۔ پھر اس سے یہ حرکت (سجدہ نہ کرنے کی) کیسے صادر ہوئی؟ بعض علماء نے فرمایا ہے کہ اس کے تکبر کے سبب سے اللہ تعالیٰ نے اس سے اپنی دی ہوئی معرفت اور علم و فہم کی دولت سلب کرلی۔۔۔ اس لیے ایسی جہالت کا کام کربیٹھا۔۔۔ بعض نے فرمایا ہے کہ حب جاہ اور خود پسندی نے حقیقت شناسی کے باوجود اس بلا میں گرفتار کردیا۔۔۔
روح المعانی میں اس سے یہ ثابت کیا ہے کہ انسان کا ایمان وہی معتبر ہے جو آخر عمر میں اور اوّل منازل آخرت تک ساتھ رہے۔۔۔ موجودہ ایمان و عمل اور علم و معرفت پر غرہّ نہ ہونا چاہیے۔۔۔ (معارف القرآن ص:۱۹۰، ج:۱)

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more