اُستاد کا احترام
حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کی ذات سے بڑی عقیدت اور محبت تھی اور وہ ان کا ہمیشہ بڑا احترام کرتے تھے۔۔۔۔ امام شافعی رحمہ اللہ سوار ہوتے تو یہ ان کے پیچھے پیچھے پیدل ان سے سوالات کرتے جاتے تھے‘ ان کا خود اپنا بیان ہے کہ میں نے تیس برس سے کوئی ایسی نماز نہیں پڑھی جس میں امام شافعی رحمہ اللہ کے لئے دعا نہ کی ہو۔۔۔۔
ہمارے استاد و شیخ حضرت مولانا محمد اکبر خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے ارشاد فرمایا کہ امام شافعی رحمہ اللہ کے فقہی مسلک کی بنیادی کتاب ’’الام‘‘ جب امام نے مرتب کر لی تو اپنے شاگردوں کو احتیاطاً دی کہ ذرا دیکھیں اس میں کوئی غلطی تو نہیں رہ گئی۔۔۔۔ شاگردوں نے کتاب پڑھنے کے بعد بتایا کہ اس میں پچاس غلطیاں ہیں۔۔۔۔ آپ نے پھر ایک جماعت کے حوالہ کی کہ اس کی تصحیح کریں۔۔۔۔ اس طرح چار دفعہ تصحیح کرا کر مکمل اطمینان کر لیا کہ اب اس کی تصحیح تاحد امکان مکمل ہو گئی ہے‘ لیکن پھر بھی پڑھنے والوں نے بتایا کہ اس میں دس مقامات پر غلطیاں پائی گئی ہیں‘ تو حضرت امام شافعیؒ نے فرمایا یہ معجزہ و خصوصیت قرآن کریم ہی کا ہے کہ وہ غلطیوں سے پاک ہے۔۔۔۔ (محاسن اسلام شمارہ ۶۸، ۶۷)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

