اَسلاف کا مقام

اَسلاف کا مقام

فرمایا: حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ بہت اونچے درجہ کے محدث تھے، تمام علوم عربیہ میں آپ کو کمال حاصل تھا۔ خود فرمایا کرتے کہ اللہ نے مجھے ایسے علوم دیئے ہیں کہ ان علوم کی بنیاد پر اگر میں مجتہد ہونے کا دعویٰ کروں تو کرسکتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ مجتہدین کا مقام کتنا بلند ہے اور اتنے علوم جاننے کے باوجود میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مقلد ہوں۔ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ جو آپ کے ہم عصر اور بڑے تھے۔ حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ ان سے فیض حاصل کرنے کے لیے خانقاہ تشریف لے جاتے۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انور شاہ کا علم اتنا غالب ہے کہ جب وہ میری مجلس میں آتے ہیں تو میرے قلب پر ان کے علم کا رُعب پڑتا ہے کہ مجھے گفتگو کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا۔ فرماتے کہ میرے پاس اسلام کے حق ہونے کی کوئی دلیل نہ ہوتی اور انور شاہ مسلمان ہوتے اور میں ان کی زیارت کرتا تو میں بغیر دلیل کے مسلمان ہو جاتا۔
حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ کا وصال ہوا تو حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: علامہ انور شاہ رحمہ اللہ کی مثال یوں سمجھیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا قافلہ جارہا تھا، انور شاہ رحمہ اللہ پیچھے رہ گیا، یہ اُس دور کے لوگوں میں سے تھے لیکن پیدا اِس دور میں ہوئے۔(مجالس ناصریہ، ص:۵۱)

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم شریعت کا معیار تو نہیں ہیں کہ وہ شریعت بنائیں‘ البتہ وہ شریعت کے متبع ہیں اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس بات کا...

read more

دینِ اسلام کو ہدفِ تنقید بنانے کے چندبنیادی اسباب وعلامات

دینِ اسلام کو ہدفِ تنقید بنانے کے چندبنیادی اسباب وعلامات دینِ اسلام کے متعلق منفی اور تنقیدی ذہنیت کی درج ذیل بارہ علامات ہیں:۔ ۔1۔۔علومِ قرآن وسنت سے ناواقفیت قرآن وسنت کو صحیح طور پر جاننے‘ سمجھنے اور اس سے دین وشریعت کے مسائل استنباط کرنے کے لیے عربی زبان کے...

read more

اہلسنّت والجماعت

اہلسنّت والجماعت پیغمبر کا کوئی فعل عبث اور حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔ حدیث میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مؤلفۃ القلوب (غزوۂ حنین کے بعد جو مال آیا ہے) کو تقسیم کیا ہے اس میں بظاہر مساوات کو مدنظر نہیں رکھا کسی کو تردد ہوا، بعض مخلص بھی تھے...

read more