اَسلاف سے سچی عقیدت کی ضرورت
شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا منظور احمد نعمانی صاحب رحمہ اللہ (مدیر جامعہ عربیہ احیاء العلوم ظاہر پیر) اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں:۔
قرب قیامت کے اس دور میں اسلام کی بنیادیں ہلانے اور ان کو کھوکھلا کرنے بلکہ ڈھانے کیلئے فتنے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔
ان میں سے سب سے خطرناک اور ایمان سوز فتنے وہ ہیں جو اِسلام، قرآن اور سنت کے نام پر عوام کو نئے اسلام اور نئے دین کی طرف راغب کررہے ہیں۔ انہی فتنوں میں سے ایک خطرناک قلمی فتنہ جاوید احمد غامدی کا ہے۔
غامدی کی تحریرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس نے اپنی اس فانی زندگی میں اس چیز کو مقصود بنایا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، سلف صالحین اور جمہور اُمت سے لوگوں کا اعتماد ختم کرکے ایک نیا دین ان کے سامنے پیش کرے۔
غامدی کی تحریرات میں ایسا خطرناک مواد اور ایسی خوفناک چیزیں ہیں جن سے جدید نسل کے الحاد و بے دینی اور گمراہی و ضلالت بلکہ کفر میں مبتلا ہونے کا شدید اندیشہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین۔
(مجلہ صفدریہ، فتنہ غامدی نمبر)
جو لوگ اپنے اکابر و اَسلاف سے سچی عقیدت رکھتے ہوئے ان کے دامن سے وابستہ رہتے ہیں، ان پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی فتنہ اثرانداز نہیں ہوسکتا، نہ ہی کوئی ملحد و بے دین ان کو گمراہ کرسکتا ہے۔ (مجلہ صفدر)
