اَسلاف سے دور کرنے کی سازش

اَسلاف سے دور کرنے کی سازش

فرمایا: کسی مبلغ کی تبلیغ یا مفسر کی تفسیر سن کر اپنے قلب میں جھانکیں۔ اگر آپ کا اعتماد پہلے لوگوں پر بڑھا تو وہ آدمی ٹھیک ہے اگر کم ہوا ہے تو وہ جھوٹا ہے چاہے الفاظ کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں۔
اللہ تعالیٰ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ رضی اللہ عنہم، اہل حق، اہل بیت، علماء، فقراء کی صحبت میں رہتے ہوئے محبت بڑھتی ہے تو وہ صحبت آپ کے لیے اکسیر احمر ہے۔ اس کو کبھی نہ چھوڑیں۔ بہت مفکر، سیاستدان، حوالہ دینے والے کہ صفحہ نمبر فلاں ہے، کتابوں کا ڈھیر لگا دیں گے۔ عیسائیوں کے ساتھ مناظرہ بھی کریں گے، اگر اُن کا علم صالحین کے علم سے بڑا نظر آئے، اس شخص کی قدر آپ کے دل میں بڑھے اور صحابہ و تابعین رضی اللہ عنہم اور پہلے لوگ بُرے نظر آئیں تو سمجھو اس میں خرابی ہے۔ یہ دعوت الی اللہ کا کام نہیں کررہا یہ جہنم کی طرف لے جانے والا ہے۔ صحافی، دانشور، سکالر، محقق سب کی توجہ یہی ہے کہ سلف صالحین سے ہٹا کر اور ٹائی سوٹ پہن کر کہتے ہیں کہ ہم عالم ہیں، ان پر خاک ڈالنی چاہیے۔(مجالس ناصریہ، ص:۶۴)

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم شریعت کا معیار تو نہیں ہیں کہ وہ شریعت بنائیں‘ البتہ وہ شریعت کے متبع ہیں اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس بات کا...

read more

دینِ اسلام کو ہدفِ تنقید بنانے کے چندبنیادی اسباب وعلامات

دینِ اسلام کو ہدفِ تنقید بنانے کے چندبنیادی اسباب وعلامات دینِ اسلام کے متعلق منفی اور تنقیدی ذہنیت کی درج ذیل بارہ علامات ہیں:۔ ۔1۔۔علومِ قرآن وسنت سے ناواقفیت قرآن وسنت کو صحیح طور پر جاننے‘ سمجھنے اور اس سے دین وشریعت کے مسائل استنباط کرنے کے لیے عربی زبان کے...

read more

اہلسنّت والجماعت

اہلسنّت والجماعت پیغمبر کا کوئی فعل عبث اور حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔ حدیث میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مؤلفۃ القلوب (غزوۂ حنین کے بعد جو مال آیا ہے) کو تقسیم کیا ہے اس میں بظاہر مساوات کو مدنظر نہیں رکھا کسی کو تردد ہوا، بعض مخلص بھی تھے...

read more