اولاد کی تربیت نہ کرنے کا انجام

اولاد کی تربیت نہ کرنے کا انجام

حضرت حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مدظلہ اپنے خطبات میں فرماتے ہیں۔ایک مرتبہ مجھے بیرون ملک میں ایک عورت نے فون کیا‘ کہنے لگی کہ دعا کرو اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو ہدایت دیدے‘ میرے بیٹے نے اپنی پسند کی شادی کی اور مجھے ملنے ہی نہیں آتا‘ اس وقت بیٹے کا چہرہ دیکھے آٹھ مہینے ہوگئے۔۔۔ آج میں نے اسے فون کیا کہ بیٹے ایک دفعہ آ کے مل تو جائو‘ تو بیٹے نے پلٹ کر جواب دیا کہ تم کتیا ہو‘ بھونکتی رہتی ہو‘ آئندہ مجھے اپنے پاس آنے کی بات مت کرنا‘ اب سوچئے کہ بیرون ملک میں اپنے بچوں کو پالا اور دین سکھانے کے بجائے وہی مغربیت کی زندگی ان کو سکھائی تو نتیجہ یہ ملا کہ اب یہ بچہ جوان ہو کر اپنی ماں کو کتیا کہہ رہا ہے۔۔۔
کتابوں میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ چند بچے دیہات میں کھیل رہے تھے اور بوڑھا باپ بیمار تھا‘ بستر پر لیٹا ہوا تھا‘ وہ بار بار اپنے بیٹے کو کہہ رہا تھا کہ بچے مجھے پیاس لگی ہے‘ مجھے پانی پلا دو اور بچہ کھیلنے میں مست تھا۔۔۔
حتی کہ جب بار بار باپ نے کہا تو وہ لڑکا اپنے دوستوں سے ہٹا اور اس نے اپنا جوتہ اٹھایا اور قریب جوہڑ کا پانی جوتے کے اندر بھرا اور باپ کے منہ میں آ کر انڈیل دیا‘ جب نافرمان اولاد ہوتی ہے‘ بگڑتی ہے تو پھر ماں باپ کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہے‘ اس لیے کہتے ہیں کہ یتیم وہ نہیں ہوتا کہ جس کا باپ فوت ہو جائے یتیم وہ ہوتا ہے جس کے باپ کے پاس فرصت نہ ہو اور اس کی ماں کے پاس اہلیت نہ ہو تربیت کرنے کی‘ ماںنااہل ہے‘ تربیت کرنے کے قابل نہیں‘ لکھی پڑھی نہیں‘ خود تربیت یافتہ نہیں‘ تو ماں نااہل ہو اور باپ کو کاروبار سے فرصت ہی نہ ملے تو ایسے بچے کو حقیقت میں یتیم کہا جاتا ہے‘ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی اولاد کی نیکی اور تربیت کے لیے بہت کوشش کریں ورنہ قیامت کے دن یہ اولاد انسان کو اللہ رب العزت کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔۔۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more