انگریز لڑکی کا مضمون
ایک انگریز لڑکی مسلمان ہوئی اور اس نے ایک مضمون لکھا: ’’ پردے کے پیچھے سے ‘‘ اس مضمون میں اس نے لکھا کہ جب میں کافرہ تھی میں جسم کے ساتھ گلیوں اور بازاروں میں چلتی تھی، نیم برہنہ کیفیت میں جاتی تھی تو مردوں کی ایسی ایسی نظریں پڑتی تھیں، تو مجھے لگتا تھا کہ جیسے یہ مجھے کچا کھا جائیں گے۔ ہر مرد مجھے ایک ہوس والے کتے کی طرح نظر آتا تھا، جو اپنے شکار کی طرف نگاہیں جما کر دیکھ رہا ہو اور مجھے کئی مرتبہ اپنی جان کا بھی ڈر پڑ جاتا تھا کہ کہیں یہ لوگ پہلے میری عزت نہ لوٹیں اور پھر مجھے جان سے مار نہ دیں۔ تو مجھے خطرہ ہی رہتا تھا۔ میری گاڑی کے پیچھے کوئی گاڑی آتی تھی تو مجھے خوف ہوتا تھا کہ کہیں یہ مجھے نہ کر رہا ہو اور میرے گھرکے دروازے پر نہ پہنچ جائے، میری زندگی میں سکون نہیں ہوتا تھا۔ پھر ایک نیک مسلمان عورت کی وجہ سے میں نے کلمہ پڑھا اور میں نے بھی پردہ کرنا شروع کردیا اب جب میں پردے میں بازار میں چلتی پھرتی ہوں کسی مرد کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ میں گوری لڑکی ہوں، اتنی خوبصورت ہوں، مجھے بالکل سکون ہوتا ہے۔ میرا دل بالکل مطمئن ہوتا ہے کہ ان مردوں کی نظر سے میں چھپی ہوئی ہوں۔ کسی کو میرے حسن و جمال کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ لہٰذا جو پردے کے بعد پرسکون زندگی مجھے ملی، وہ اس سے پہلے مجھے کبھی نہیں ملی تھی۔ تو پردہ تو ایک فائدے کی چیز ہے، عورت کے لئے بھی فائدہ ، مرد کے لئے بھی فائدہ۔(ج 30ص203)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

