انسان کا بندر اور سور بن جانا
صاحب قلیوبی بیان کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام لڑکوں کو (جو کچھ ان کے باپ کھاتے تھے) بتلا دیتے تھے پس لڑکے اپنے باپوں کے پاس آتے تھے اور ان سے وہی کھانا مانگتے تھے جو انہو ںنے کھایا تھا چنانچہ وہ لوگ لڑکوں سے کہتے تھے کہ تم کو یہ کس نے بتلایا ہے لڑکے کہتے تھے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے یہ بتلایا ہے یہ سن کر ان لوگوں نے اپنے لڑکوں کو عیسیٰ کے پاس جانے سے روک دیا اور ان کو ایک وسیع مکان میں بند کر دیا۔۔۔۔۔ حضرت عیسیٰؑ نے ایک مرتبہ ان لوگوں میں سے کسی سے فرمایا کہ تمہارے لڑکے کہاں ہیں کیا وہ اس گھر میں ہیں۔۔۔۔۔ اس آدمی نے کہا کہ اس مکان میں تو صرف بندر اور سور ہیں۔۔۔۔۔ پس حضرت عیسیٰ نے فرمایا کہ وہ ایسے ہی ہوں گے۔۔۔۔۔ انشاء اللہ تعالیٰ چنانچہ جب اس نے دروازہ کھولا تو ناگاہ کیا دیکھتا ہے کہ وہ بندر اور سور ہیں۔۔۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

