انسان دو حال سے خالی نہیں (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ آدمی جس حال میں بھی ہو دو حال سے خالی نہیں ہوتا ۔ یا اس کوکوئی طبیعت کے مطابق بات پیش آرہی ہے یا طبیعت کے خلاف واقع ہورہی ہے تو جو بھی لمحہ گذر رہا ہے اس میں کوئی نہ کوئی حالت اچھی ہے یا بری ہے۔ اچھی حالت پر شکر کرنے کی عادت ڈالو اور اگر کوئی تکلیف پہنچ رہی ہے تو اس پر انا للہ وانا الیہ راجعون کہنے کی اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی عادت ڈالو ۔ تو اگر یہ کرلو گے تو ایک ایک لمحہ تمہارا عبادت بن جائے گا ، کوئی لمحہ عبادت سے خالی نہیں رہے گا ۔ ہر وقت اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف رجوع کی توفیق ہوگی۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۳، صفحہ ۲۳۶)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/