انسانیت کا تقاضا
شیخ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے یاد ہے کہ ایک رات ایک قافلے کے ساتھ میں تمام رات چلتا رہا تھا اور صبح جنگل کے کنارے سو گیا تھا۔۔۔۔۔ ایک دیوانہ جو اس سفر میں ہمارے ساتھ تھا۔۔۔۔۔ صبح کے وقت ایک نعرہ لگایا ور جنگل کا راستہ لیا اور دم بھر کے لئے آرام نہیں کیا۔۔۔۔۔ جب دن نکلا میں نے اس سے پوچھا وہ کیا حالت تھی؟ کہا: میں نے بلبلوں کو دیکھا وہ درختوں پر شور مچا رہی تھیں اور چکور پہاڑوں پر ‘ اور میڈک پانی میں اور چوپائے جنگل میں‘ میں نے سوچا کہ یہ مروت نہیں ہے کہ تمام تسبیح پڑھتے رہیں اور میں غفلت میں سوتا رہوں۔۔۔۔۔ یہ کیسے جائز ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔ (گلستان سعدی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

