۔’’امین الامّۃ کا زھد‘‘۔
ایک مرتبہ ایک شخص حضرت ابو عبیدہ کے گھر آیا دیکھا تو آپ زاروقطار رورہے ہیں آنے والے نے تعجب سے رونے کی وجہ دریافت کی تو فرمایا کہ ایک مرتبہ جناب رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی فتوحات کا ذکر فرمایا تھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ اے ابو عبیدہ اگراس وقت تک تمہاری عمر وفا کرے تمہارے لیے صرف تین خادم کافی ہونگے ایک خاص تمہاری خدمت کیلئے دوسرا تمہارے اہل و عیال کیلئے تیسرا سفر میں ساتھ جانے کیلئے،اسی طرح سواری کیلئے بھی تین جانور کافی ہیں ایک تمہارے لیے ایک غلام کیلئے ایک سازوسامان اٹھانے کیلئے۔۔۔۔لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ میرا گھر غلاموں سے اور اصطبل گھوڑوں سے بھرا ہوا ہے،آہ !میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا منہ دکھاؤں گا؟اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ یہ شخص میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوگا جو اسی حال میں ملے گا جس حال میں میں اسکو چھوڑ کر جاؤنگا۔۔۔۔ (سیر الصحابہ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

