امر ہفتم

امر ہفتم

جناب مودودی صاحب سلف صالحین کی اقتداء واتباع کو ذہنی غلامی کا نام دے کر اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ حالانکہ یہ وہی ذہنی غلامی ہے جس کو قرآن سبیل المومنین قرار دیکر اس کے چھوڑنے والوں کو جہنم رسید کرنے کی دھمکی دیتا ہے اور پھر یہ وہی ذہنی غلامی ہے جس کو قرآن الصراط المستقیم‘ قرار دیکر اس کی ہدایت کی دعا تلقین کرتا ہے اور پھر یہ وہی ذہنی غلامی ہے جس کیلئے مسلمان ناک رگڑ رگڑ کر پانچ وقتہ دعائیں کرتے ہیں۔ کتنی مکروہ اور بھونڈی تعبیر ہے جس راستہ پر مقدسین کے قافلوں کے قافلے گزرہے ہیں اس کی پیروی کو ذہنی غلامی بتایا جائے۔
تم نے اگر اسلامی دور میں ابھرنے والے باطل فرقوں کا مطالعہ کیا ہے تو یہ حقیقت تم پر آشکارا ہوگی کہ ان سب کی بنیاد اسی اناولا غیری پر استوار ہوئی ان سب نے سلف کی ذہنی غلامی عار کی اور اپنی عقل وفہم کے بازوئوں پر تخیلات کے جنگل میں پرواز شروع کردی اور پھر جس کا جدھر منہ اٹھا اسی سمت اڑتا رہا۔
اسلام میں سب سے پہلا فتنہ عبداللہ بن سبا یہودی نے برپا کیا جس کی بنیاد ہی رسول خدا کے سوا کسی انسان کو تنقید سے بالا تر نہ سمجھنے پر تھی پھر اسی سبائیت کے بطن سے فتنہ خوارج نے جنم لیا‘ جو بڑی شوخ چشمی سے کہتے تھے کہ حضرت علیؓ اور دیگر صحابہؓ نے دین کو نہیں سمجھا ہم ان سے بہتر سمجھتے ہیں پھر انہیں بنیادوں پر معتزلہ‘ مرجئہ قدریہ وغیرہ فرقے پیدا ہوئے ان میں سے ہر ایک نے سلف کی پیروی کو ذہنی غلامی تصور کیا‘ فضلوا واضلوا۔ دور حاضر میں جو نئے نئے فرقے پیدا ہوئے۔
ان میں اصول ونظریات کے اختلاف کے باوجود تمہیں یہی قدر مشترک نظر آئے گی سلف صالحین کا مذاق اڑانا‘ ان کے کاموں میں کیڑے نکالنا‘ ان کی حیثیت کو مجروح کرنا‘ ان پر تنقیدی نشتر چلانا اور ان کی پیروی کو رجعت پسندی‘ دقیانوسیت‘ قدامت پرستی‘ ذہنی غلامی جیسے القاب دینا دور جدید کا فیشن ہے۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

مسئلے کی خاصیت جھگڑا نہیں

مسئلے کی خاصیت جھگڑا نہیں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’اگر اختلاف حجت سے ہو تو وہ دین کا ایک پہلو ہو گا وہ اختلاف تو ہو گا مگر جھگڑا نہ ہو گا کیونکہ اس میں حجت موجود ہے۔ یہ جھگڑے اصل میں ہم اپنی جذبات سے کرتے ہیں اور مسئلوں کو...

read more

صحابہ رضی اللہ عنہم معیار حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیار حق اس تحریر کو فقیہ الامت عبداللہ بن مسعودؓ کے ارشاد پر ختم کرتا ہوں تاکہ ان کے ارشاد سے مودودی صاحب کے فرامین کا معیار حق تمہیں معلوم ہوسکے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے جس کو کسی کی اقتدا کرنی ہو تو ان حضرات کی...

read more

مودودی صاحب کا حق تنقید اور اس کے مہلک اثرات

مودودی صاحب کا حق تنقید اور اس کے مہلک اثرات افسوس ہے کہ جناب مودودی صاحب نے بھی اپنی اسلامی تحریک کی بنیاد اسی نظریہ پر اٹھائی ہے۔ ہم جب خارجیوں کے حالات پڑھتے تھے تو ہمیں ان کی جرأت پر تعجب ہوتا تھا کہ وہ ایک ایسی شخصیت کے مقابلہ میں دین فہمی کا دعویٰ کررہے ہیں جس...

read more