اماں بھائی کب مرے گا

اماں بھائی کب مرے گا

ایک گھرانہ میاں بیوی اور تین بچوں پر مشتمل تھا جو جیسے تیسے زندگی گھسیٹ رہا تھا۔ گھر کا سربراہ بہت عرصے سے بیمار تھا جو جمع پونجی تھی ۔۔۔وہ گھر کے سربراہ کے علاج معالجے پر لگ چکی تھی، مگر وہ اب بھی چارپائی سے لگا ہوا تھا۔۔۔ آخر اسی حالت میں ایک دن بچوں کو یتیم کرگیا۔۔۔ رواج کے مطابق تین روز تک پڑوس سے کھانا آتا رہا۔۔۔ چوتھے روز بھی وہ مصیبت کا مارا گھرانا کھانے کا منتظر رہا ۔۔۔مگر لوگ اپنے اپنے کام دھندوں میں لگ چکے تھے۔
ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔۔۔ اس نے گھر سے کچھ روٹی کے سوکھے ٹکڑے ڈھونڈھ نکالے۔۔۔ ان ٹکڑوں سے بچوں کو بہلا پھسلا کر سلا دیا۔۔۔ اگلے روز پھر بھوک سامنے کھڑی تھی، گھر میں تھا ہی کیا جسے بیچا جاتا۔۔۔ پھر بھی کافی دیر کی تلاش کے بعد دوچار چیزیں نکل آئیں جنہیں کباڑیے کو فروخت کرکے دوچار وقت کے کھانے کا انتظام ہوگیا۔۔۔ جب یہ پیسے بھی ختم ہوگئے تو پھر جان کے لالے پڑگئے۔۔۔ بھوک سے نڈھال بچوں کا چہرہ ماں سے دیکھا نہ گیا۔۔۔ ساتویں روز بیوہ ماں خود کو بڑی سی چادر میں لپیٹ کر محلے کی پرچون کی دُکان پر جا کھڑی ہوئی، دُکان دار دوسرے گاہکوں سے فارغ ہوکر اس کی طرف متوجہ ہوا۔۔۔ خاتون نے اُدھار پر کچھ راشن مانگا تو دُکاندار نے نہ صرف صاف انکار کردیا ۔۔۔بلکہ دوچار باتیں بھی سنادیں۔۔۔ اسے خالی ہاتھ ہی گھر لوٹنا پڑا۔
ایک تو باپ کی جدائی کا صدمہ اور اوپر سے مسلسل فاقہ۔۔۔ آٹھ سالہ بیٹے کی ہمت جواب دے گئی اور وہ بخار میں مبتلا ہوکر چارپائی پر پڑگیا۔۔۔ دوا دارو کہاں سے ہو۔۔۔ کھانے کو لقمہ نہیں تھا۔۔۔ چاروں گھر کے ایک کونے میں دبکے پڑے تھے۔۔۔ ماں بخار سے آگ بنے بیٹے کے سر پر پانی کی پٹیاں رکھ رہی تھی۔۔۔ جب کہ پانچ سالہ بہن اپنے ننھے منے ہاتھوں سے بھائی کے پائوں دبا رہی تھی۔۔۔ اچانک وہ اُٹھی۔۔۔ ماں کے پاس آئی اور کان سے منہ لگاکر بولی ’’اماں بھائی کب مرے گا؟‘‘۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more