امام شافعی رحمہ اللہ کا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے وسیلہ سے برکت حاصل کرنا
خطیب بغدادی اور موفق نے علی بن میمون (جو امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کے اجل تلامذہ میں سے ہیں) سے یہ روایت نقل کی ہے کہ میں نے خود اپنے کانوں سے امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ’’میں ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے وسیلہ سے برکت حاصل کرتا ہوں۔۔۔۔ ہر روز ان کی قبر کی زیارت کو جاتا ہوں جب کوئی حاجت پیش آتی ہے تو دو رکعت نماز پڑھ کر ان کی قبر کے پاس اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں تو دعاء کے بعد مراد بر آنے میں دیر نہیں لگتی۔۔۔۔‘‘(امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے حیرت انگیز واقعات صفحہ ۲۵۵)
