اللہ والے کم فرصت ہوتے ہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جس کو اپنی اصلاح کی فکر ہوتی ہے اس کو اتنی مہلت ہی نہیں ہوتی کہ کسی سے لڑائی جھگڑا کرے ۔ اس کو دشمنوں سے لڑائی کا موقع تو کیا ملتا دوستوں سے ملاقات کا وقت بھی نہیں ملتا ۔ وہ سب سے الگ رہتا ہے ، نہ کسی سے دوستی بڑھاتا ہے ، نہ دشمنی پیدا کرتا ہے کیونکہ تجربہ ہے کہ دشمن اتنا وقت ضائع نہیں کرتا جتنا دوست ضائع کرتے ہیں ، اس لیے وہ دوستی سے بھی گھبراتا ہے ۔ صاحبو! اللہ والے بن کر دیکھو ، اس وقت تم کو اس کا یقین آئے گا کہ ان کو نہ دوستی کی فرصت ملتی ہے نہ عداوت کی۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۳۳)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

