اللہ والوں کی وفاداری
ایک فقیر کو ایک ضرورت پیش آئی۔۔۔۔۔ دوست کے گھر سے ایک کمبل چرا لی اور خرچ کر لیا۔۔۔۔۔ حاکم نے حکم دیا کہ اس کا ہاتھ کاٹ ڈال۔۔۔۔۔ کمبل کے مالک نے سفارش کی کہ میں نے اس کو معاف کر دیا (حاکم نے) کہا :تیری سفارش سے میں شرعی حد نہیں چھوڑ سکتا۔۔۔۔۔ کہا: جو کچھ کہ آپ نے فرمایا درست ہے لیکن جو شخص کہ وقف کے مال سے چرا لیتا ہے اس کا ہاتھ کاٹنا ضروری نہیں ہے کیونکہ فقیر مالک نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ جو کچھ کہ فقیروںکا ہے وہ محتاجوں کے لئے وقف ہے۔۔۔۔۔ حاکم نے اس سے ہاتھ اٹھا لیا اور ملامت کرنے لگا کہ کیا دنیا تیرے لئے تنگ ہو گئی تھی کہ تونے چور ی نہیں کی مگر ایسے دوست کے گھر میں اس نے کہا: اے مالک! کیا آپ نے نہیں سنا کہ عقلمندوں نے کہا ہے کہ دوستوں کے گھر میں جھاڑو پھیر دے اور دشمنوں کا دروازہ نہ کھٹکھٹا۔۔۔۔۔(گلستان سعدی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

