اللہ والوں کی صحبت نے ہمارا گھر نمونہ جنت بنا دیا

اللہ والوں کی صحبت نے ہمارا گھر نمونہ جنت بنا دیا

محاسن اسلام کے ایک قاری اپنے حالات کے تحت لکھتے ہیں کہ میرا تمام خاندان ایک ایسے فرقہ سے تعلق رکھتا ہے ۔۔۔جسے اکثر علمائے دین مسلمان نہیں سمجھتے۔۔۔ اللہ والوں کی صحبت و تعلق کی برکت سے اللہ پاک نے مجھے توفیق دی کہ میں باطل فرقہ چھوڑ کر علمائے حق کی صحبت میں آگیا ۔۔۔جبکہ میری اہلیہ ابھی تک اسی باطل فرقہ سے وابستہ تھیں۔
اللہ والوں کی تعلیمات اور ان کی ہدایات کے مطابق میں نے بڑے پیار اور محبت کے ساتھ اہلیہ کی ذہن سازی شروع کی اور اسے دین حق کی تبلیغ کرنا شروع کی۔۔۔۔ میں عموماً اسے کسی تفریح گاہ میں لے جایا کرتا تھا۔۔۔ جہاں اسے سیر وغیرہ کراتا اور کھلاتا پلاتا۔۔۔ اسی کے ساتھ ہی نرم ترین الفاظ اور محبت بھرے انداز میں دین حق کا پیغام سناتا۔
مجھ سے دینی باتیں سن کر اس کے چہرے پر ناگواری کے اثرات آجاتے اور وہ مجھے خوب جلی کٹی سناتی۔۔۔ حتیٰ کہ بعض اوقات طلاق کا بھی مطالبہ کردیتی۔۔۔ میں اللہ والوں سے پوچھتا تو وہ فرماتے کہ تبلیغ حق سے پہلے آپ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے تھے ۔۔۔اور اسے بہت اچھی خاتون کہا کرتے تھے۔۔۔ ان دنوں کو یاد کرو اور ٹھنڈے طریقے سے چلتے رہو۔۔۔ دُعا کی کثرت کرو۔
ا للہ تعالیٰ خیر کا معاملہ فرمائیں گے۔
میں روزانہ رات کو سونے سے پہلے اہلیہ کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا کہ میں نے تمہیں جو اذیت دی ہو وہ معاف کردو۔۔۔ بعض اوقات کافی دیر تک ہاتھ جوڑ کر بیٹھا رہتا اور جب تک میری اہلیہ مسکرانا شروع نہ کرتی میں برابر معافی مانگتا رہتا۔۔۔ اگلے دن پھر دین کی دعوت شروع کردیتا کہ دیکھو اللہ نے یوں حکم دیا ہے۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی یہ ہے۔۔۔ وہ پھر ناراض ہوتی اور میں رات کو معافی مانگتا۔۔۔ اللہ والوں کی دُعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور اس کو ہدایت نصیب ہوگئی۔۔۔ میری عاجزی درگزر اور محبت بھرے برتائو کی برکت تھی کہ میری اہلیہ بیمار نہیں ہوئی اور نہ اس کی صحت خراب ہوئی۔۔۔ اس وقت ہم میاں بیوی دونوں بوڑھے ہوچکے ہیں۔۔۔ اور ہم دونوں کی صحت الحمدللہ بہت اچھی ہے۔۔۔ یہ سب اللہ والوں کی صحبت کا اثر ہے۔
میرے وہ دوست جنہوں نے اپنی اہلیہ کی کسی غلطی کی وجہ سے ان پر سختی کی۔۔۔ آج ان کی بیویاں چار پائیوں سے لگی پڑی ہیں ۔۔۔جبکہ میری اہلیہ سفید بالوں کے باوجود بھاگی پھرتی ہے ۔۔۔اور میری بھی بے حد خدمت کرتی ہے۔۔۔۔یہ سب اللہ والوں سے متعلق ۔۔۔اور ان کی صحبت کا نتیجہ ہے۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more