اللہ دوستی نبھاتے ہیں
جب ہم دوستی لگائیں گے تو پھر اللہ تعالیٰ دوستی کا حق ادا کردیں گے۔ میاں بیوی جا رہے تھے، بارش کا موسم تھا، تو بڑے میاں کے پائوں سے جو کیچڑ اڑا تو عورت کے کپڑوں پر لگ گیا۔ اس کے خاوند کو پتہ چلا تو اس نے ایک تھپڑ لگایا اور کہا: او بڈھے! دیکھ کر نہیں چلتا، اندھا ہے۔ بڑے میاں چپ ہو گئے۔ وہ میاں بیوی قریب گھر میں داخل ہوئے، سیڑھیاں چڑھنے لگے تھے کہ خاوند کا پائوں پھسلا سر کے بل گرا اور اس کی موت آ گئی۔ اب بیوی رونے لگ گئی اور کہنے لگی اس بڈھے نے بددعا کی ہے۔ لوگ ان کے پاس آئے، جی آپ نے بددعا کیوں کردی؟ انہوں نے کہا کہ میں نے بددعا تو نہیں کی بس اس کی موت آ گئی تھی۔ انہوں نے کہا: بات سنو! میرے پائوں سے تھوڑا کیچڑ اڑ کر اس کی بیوی پر پڑا، اس کو بیوی سے محبت تھی فوراً اس نے ایکشن لیا اور مجھے سزادی۔ جب اس کے خاوند نے مجھے مارا تو جس کو مجھ سے محبت تھی اس نے فوراً ایکشن لے لیا۔ اللہ والوں سے بھی اللہ کو محبت ہوتی ہے، پھر اللہ ان کا ایکشن لیا کرتا ہے۔(ج 33ص212)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

