اعمال کی دو قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ دیندار کامل تو وہ ہے کہ ظاہراً بھی دیندار ہو اور باطناً بھی کیونکہ اعمال کی دو قسمیں ہیں :(۱)ظاہری(۲) باطنی۔ ظاہری تو روزہ، نماز ، حج ، زکوٰۃ وغیرہا اور باطنی انس، رضا، شوق ، صبر، قناعت وغیرہا اور ان کے مقابل میں بد اخلاقیاں غضب، حسد، تکبر ، بے صبری، حرص ہیں ۔ یہی وہ چیزیں ہیں کہ مشائخ کے ہاں ملتی ہیں ۔ اساتذہ کے ہاں تو ظاہر درست ہوتا ہے اور مشائخ کے ہاں یہ اخلاق درست ہوتے ہیں اور اسی کا نام بزرگی ہے۔(دو قسمیں، صفحہ ۱۸۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں