اعزّہ سے ملنا سنت ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
کسی نے سوال کیا کہ اعزّہ سے ملنا کیا سنت ہے ؟ جواب میں فرمایا کہ ہاں کیونکہ صلہ رحمی ہے۔ اگر وہ بد اعمال ہوں تو بھی اپنی جانب سے کھنچا ہوا رہنا اچھا نہیں۔ خواہ وہ امراء ہی کیوں نہ ہوں۔ ترکِ تعلق مناسب نہیں۔ اور اگر وہ اعزّہ تمسخر دین کا کرتے ہوں تو اس کو چاہئے کہ ان کو سمجھائے کہ میں آپ صاحبوں کے پاس بسبب رشتہ داری آتا ہوں۔ آپ ایسا نہ کریں ورنہ میں نہیں آنے کا۔ اگر وہ نہ مانیں تو نہ جائے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

