اعتدال ضروری ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بزرگ تمام عبادات و عادات میں اعتدال کی رعایت رکھتے ہیں اور اسی پر دوام (ہمیشگی) کی امید ہو سکتی ہے جو دین میں مطلوب ہے ۔ باقی غلو(حد سے زیادہ) سے ملال اور کلال(تھکن، سستی) پیدا ہوتا ہے اور اس سے کبھی ترکِ عمل کی نوبت آ جاتی ہے ۔ غلو فی الحال تو عمل کی تکثیر (کثرت)ہے اور فی المآل(بالآخر) عمل کی تقلیل(قلت)۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۸۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

