اعتدال سے متعلق سنتیں

اعتدال سے متعلق سنتیں

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’خوش حالی میں میانہ روی کیا ہی خوب ہے، ناداری میں اعتدال کی روش کیا ہی اچھی ہے اور عبادت میں درمیانی روش کیا ہی بہتر ہے۔‘‘ (کنزالعمال)
اپنے معاملات کو شدت سے محفوظ رکھنا اعتدال کا نام ہے کسی بھی شے کا افراط آپ کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح اس شے کی کمی بھی آپ کو پریشان کرسکتی ہے۔ کامیابی کے لیے سب سے اہم شے توازن ہے، کمی اور زیادتی دونوں سے بچیں، اخراجات میں نہ بہت زیادہ افراط ہو اور نہ ہی بہت کنجوسی۔ اعتدال زندگی کو خوبصورتی بخشتا ہے، مسائل اور پریشانیوں سے دور رکھتا ہے اور ہمیں اپنے وسائل کے استعمال تک ہی محدود کردیتا ہے۔
اپنی زندگی کے ہر رُخ میں اعتدال لائیں، توازن لائیں کام میں، آرام میں تاکہ آپ ناکامی سے محفوظ رہ سکیں، اپنے آپ کو دیکھیں ، اپنی روح اور جسم کو توازن میں رکھیں، یہ بات ارسطو نے بھی کہی تھی توازن تمام اشیاء میں توازن۔ تمام معاملات کی ابتداء میں کچھ دیر کا توقف کریں اور درمیانی راہ کو چن لیں ، افراط اور تفریط کا عمل ہماری عقل اور شعور کا دُشمن ہوتا ہے جبکہ اعتدال ہمیشہ توازن عطا کرتا ہے۔ جب ہم توازن کی راہ پر چلتے ہیں تو حسن اور صداقت حاصل کرتے ہیں اور دُنیا کی خوبصورتیوں سے درست انداز میں لطف اندوز ہوتے ہیں۔
عدم اعتدال ہماری عقل اور فراست کو تباہ کردیتا ہے۔ ابتداء میں فرد اعتدال سے بے نیاز ہوکر فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہیں جسے وہ اپنی عظمت اور ذہانت کا مظہر جانتے ہیں۔ یہ بے اعتدالی آہستگی سے ان کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور وہ تباہی کی جانب چلے جاتے ہیں اور پھر تقدیر کے شاکی ہو جاتے ہیں، بے اعتدالی سے محفوظ رہنا ایک مشکل امر ہے لیکن کسی تباہی سے محفوظ رہنے کے لیے اس ہنر میں کامل ہونا بہت ضروری شے ہے، اس لیے اعتدال کو اپنی زندگی کا لازمی عنصر بنالیں، یہ عادت آپ میں اعتماد اور بھروسہ کو جنم دے گی۔

کھانے میں اعتدال

۔’’اذا اقل الرجل الطعام ملا جوفہ نوراً‘‘ جو کم کھاتا ہے اس کا اندرون نور سے بھر جاتا ہے۔ ’’کلوا فی انصاف البطون‘‘ آدھے پیٹ کھانا کھایا کرو۔ ’’ما زین اللّٰہ رجلا بزینۃ افضل من عفاف بطنہ ان کثرۃ الاکل شؤم‘‘ اللہ نے انسان کو اس سے زیادہ کوئی زینت کی چیز نہیں دی کہ وہ اپنے معدے کو صحیح و تندرست رکھے۔ بہت کھانا بدبختی اور نحوست کی علامت ہے۔ ’’المؤمن یأکل فی معی واحد والکافر یأکل فی سبعۃ امعاء‘‘ (ترمذی) مؤمن ایک آنت بھر کھاتا ہے اور کافر سات آنت بھر کھاتا ہے۔
زیادہ کھانے سے چونکہ معدہ خراب ہو جاتا ہے اور معدے کی صحت (تندرستی پر پورے جسم کی صحت و تندرستی موقوف ہے) چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ذیل کی حدیث میں کیسی حکمت آمیز بات فرمائی ہے۔
’’المعدۃ حوض البدن والعروق الیھا واردۃ فاذا صحت المعدۃ صدرت العروق بالصحۃ واذا فسدت معدۃ صدرت العروق بالسقم‘‘ (بیہقی)
۔’’معدہ بدن کے لیے حوض ہے اور رگیں اس کی طرف آنے والی نالیاں ہیں۔ اس لیے اگر معدہ صحیح و تندرست ہے تو رگیں صحت لے کر لوٹیں گی اور اگر معدہ ہی مریض اور بیمار ہے تو رگیں بھی اس سے بیماری حاصل کریں گی۔ ‘‘۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اکثر فرمایا کرتے تھے: ’’اے مسلمانو! کھانے پینے میں زیادتی سے بچو کیونکہ یہ عادت جسم کو بگاڑتی ہے، بیماری پیدا کرتی ہے اور نماز سے غافل کرتی ہے۔ تم پر لازم ہے کہ کھانے پینے میں اعتدال سے کام لو کیونکہ اعتدال کی عادت سے جسم کی اصلاح ہوتی ہے اور فضول خرچی نہیں ہوتی۔‘‘۔

جماع میں اعتدال

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نسبت فرماتے ہیں: ’’یکفی المؤمن الوقعہ فی الشھر‘‘ مسلمان آدمی کو مہینے میں ایک مرتبہ صحبت کرنا کافی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے ہر شخص کے لیے ایک ماہ کا کوئی ضابطہ مقرر فرما دیا ہے، حدیث میں کافی نقطہ کی موجودگی بتاتی ہے، اگر کوئی شخص اس قاعدے پر عمل کرے گا تو جہاں تک اس کی حقیقی جنسی ضرورت کا تعلق ہے، وہ اس سے پوری ہو جائے گی۔ یہ گویا عمومی ہدایت ہے جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کثرت جماع بہرحال نقصان دہ ہے۔ ایک شخص کو اپنی جسمانی قوت سے زیادہ اس عمل کو نہیں کرنا چاہیے۔
حکمائے اسلام کا مقولہ ہے ’’من قبل جماعہ فھو اصح بدنا وانقٰی جلد او اطول عمرا‘‘ جو شخص کم جماع کرتا ہے، اس کا بدن تندرست اور جلد صاف اور پاکیزہ رہتی ہے اور اس کی عمردراز ہوتی ہے۔
معتدل ریاضت جسمانی بھی صحت کو قائم رکھنے اور زندگی کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ دین اسلام نے جہاں روحانیت کو بڑھانے کی تلقین کی ہے وہاں جسمانی ریاضت اور ورزش کی ضرورت بھی متوجہ کرائی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہر سنت پر دل و جان سے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین رب العالمین

سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

مختلف سنتیں

مختلف سنتیں سنت-۱ :بیمار کی دوا دارو کرنا (ترمذی)سنت- ۲:مضرات سے پرہیز کرنا (ترمذی)سنت- ۳:بیمار کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستی مت کرو (مشکوٰۃ)سنت- ۴:خلاف شرع تعویذ‘ گنڈے‘ ٹونے ٹوٹکے مت کرو (مشکوٰۃ) بچہ پیدا ہونے کے وقت سنت-۱: جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان...

read more

حقوق العباد کے متعلق سنتیں

حقوق العباد کے متعلق ہدایات اور سنتیں اولاد کے حقوق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ: ٭ مسلمانو! خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے ساتھ برتائو کرنے میں انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔۔۔۔ ٭ جو مسلمان اپنی لڑکی کی عمدہ تربیت کرے اور اس کو عمدہ تعلیم دے اور...

read more

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں آپ خوشبو کی چیز اور خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اور کثرت سے اس کا استعمال فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔۔۔۔ (نشرالطیب)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر شب میں بھی خوشبو لگایا کرتے تھے۔۔۔۔ سونے سے بیدار ہوتے تو قضائے حاجت سے...

read more