اطاعت زیارت پر مقدم ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ کا قصہ ہے کہ انہوں نے باوجود شدتِ اشتیاقِ زیارت حضور ﷺ کا حکم شرعی سن کر کہ والدہ کی خدمت چھوڑنا نہ چاہیے، تمام عمر زیارت نہیں کی۔ مجھے تعجب ہے ان لوگوں پر جو کہ زیارت فی المنام (خواب میں زیارت) کی تمنا کرتے ہیں اور حضور ﷺ کی اطاعتِ احکام نہیں کرتے ہیں حالانکہ زيارت فی المنام مؤخر ہے رتبہ میں۔ حضرت اویس رحمۃ اللہ علیہ نے زیارت فی الیقظه ( بیداری میں زیارت) بھی نہیں کی کیونکہ سمجھتے تھے کہ اطاعت کا تو کچھ بدل نہیں اور زیارت کا بدل ہے، وہ یہ کہ اگر یہاں نہ ہوگی تو آخرت میں ہوجائے گی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

