اصول و قواعد کی برکت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ طریقہ سے ہر کام ہو جاتا ہے اور کوئی گرانی نہیں ہوتی ، نہ کوئی حرج ہوتا ہے۔ یہ ہے اصول اور قواعد کی برکت اور ضرورت۔ مگر یہ سب باتیں فکر سے ہوتی ہیں۔ ساری خرابی بے فکری سے ہوتی ہے۔ میں لوگوں میں فکر کی عادت پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ لوگ بھاگتے ہیں، گھبراتے ہیں مگر کام تو کام ہی کے طریقہ سے ہوتا ہے۔ اب تو عام طور پر حالت اس مقولہ کے مصداق ہو رہی ہے کہ اوت کا اوت ، نہ آپ چلے نہ اور کو چلنے دے۔ نہ آپ کام کریں اور نہ دوسرے کو کرنے دیں، کوئی کرے تو اس پر طعن کریں۔ نیز اسی ضمن میں فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے سب دوست صحیح اصول پر ہوں۔ اگر ان کو اہتمام میں لگادیکھتا ہوں تو معمولی غلطیوں سے در گزر کرتا ہوں۔ زیادہ نا گواری اس وقت ہوتی ہے جب کسی کو بےفکر دیکھتا ہوں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

