اصول و فروع کی تبلیغ اور ان کے آداب سیکھنے کی ضرورت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ امر بالمعروف کی ایک قسم اصول یعنی عقائد کی تبلیغ ہے، اس کے الگ آداب ہیں۔ اور ایک فروع یعنی مسائل و احکام کی تبلیغ کرنا ہے ، اس کے (بھی) الگ آداب ہیں۔ علماء سب پہلوؤں کو جانتے ہیں ، ان کا علم تم سے زیادہ محیط ہے ، پس اس کا طریقہ ان سے سیکھو، یہ نہیں کہ بس جیسے چاہو کر لو۔ نہ کوئی ضابطہ، نہ کوئی قاعدہ ، جو ملا اس کو امر بالمعروف اندھا دھند کر دیا گویا ایک لٹھ سا مار دیا ۔ مثلاً کوئی کافر ملا ، اس سے کہا کہ ابے! تو مسلمان ہو جا ، اس نے جواب میں کہا ابے! تو کافر ہو جا۔ بس اب کیا تھا، لٹھ چل پڑا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

