اصل سکون کہاں ہے؟
مخدوم بہائو الدین زکریا ملتانی رحمہ اللہ جید عالم‘ خوش آواز مقری‘ خوش بیان مفسر اور متبحر محدث تھے۔۔۔۔۔ مدرسہ اور خانقاہ میں تعلیم و ارشاد کی ذمہ داریوں کے باوجود آپ کتاب مقدس کے حق سے غافل نہیں رہتے تھے بلکہ آپ کو اصل سکون اشتغال بالقرآن ہی میں ملتا تھا۔۔۔۔۔ عشاء کے بعد شب میں دو رکعت قیام میں کبھی ایک اور کبھی دو قرآن مجید ختم کر دیتے۔۔۔۔۔ تہجد کی نماز کے بعد ہمیشہ تلاوت کے لئے بیٹھ جاتے اور صبح کی نماز کے وقت قرآن ختم کر کے اٹھتے۔۔۔۔۔ رمضان میں آپ نے ایک مرتبہ عشاء کے بعد فرمایا کہ
’’میرا دوست وہ ہے جو تمام رات میں دو رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں ایک قرآن پڑھے جو میں خودبرسوں پڑھتا رہا ہوں۔۔۔۔۔‘‘
یہ فرما کر آپ خود نماز کے لئے کھڑے ہو گئے اور دو رکعتوں میں نہ صرف دو قرآن ختم کئے بلکہ چار سیپارے اور پڑھے۔۔۔۔۔(تحفۂ حفاظ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

