اصلاح کا طریق ہی جدا ہے

اصلاح کا طریق ہی جدا ہے

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ اصلاح کا طریق ہی جدا ہے، اس کے لیے بعض اوقات سیاست کی صورت اختیار کرنا پڑتی ہے ورنہ خدانخواستہ مجھ کو کسی سے بغض نہیں عداوت نہیں بلکہ بے حد رعایت اور سہولت کرتا ہوں ۔ حتیٰ کہ اگر مجھ کو خط و کتابت سے وجداناً یہ معلوم ہوجائے کہ سالک میں طریق کا سلیقہ پیدا ہوگیا تو میں اجازت تک دے دیتا ہوں ، کسی سے کوئی ضد تھوڑا ہی ہے مگر کام تو طریقہ ہی سے ہوتا ہے اور وہ طریقہ بھی صرف معاملہ تک ہے ۔ باقی عقیدہ میرا آنے والوں کے ساتھ وہ ہے جو حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ میں آنے والے حضرات کی قدموں کی زیارت کو ذریعہ نجات سمجھتا ہوں کیونکہ میرا اچھا ہونا تو کسی دلیل سے بھی ثابت نہیں اور میرے پاس آنے والے مجھ کو اچھا سمجھ کر اللہ کا نام لینے کے لیے آتے ہیں اس لیے یہ اچھے ہیں۔ سو غور کیجئے کہ جس شخص کا آنے والوں کے ساتھ یہ عقیدہ ہو کیا وہ ان کو نظر تحقیر سے دیکھ سکتا ہے مگر اصلاح میں کیسے رعایت کر سکتا ہوں ۔ اس میں رعایت کا انتظار اور خواہش ایسی ہے کہ جیسے مریض طبیب سے رعایت چاہے کہ مجھ کو فلاںدوا نہ دینا بڑی مہربانی ہوگی، حالانکہ مرض کے لیے وہی مفید ہے ، گو وہ تلخ ہے مگر ہے مفید مگر اکثر لوگ اب تو یہ چاہتے ہیں کہ ہر کام جی چاہا ہو ۔ ایک خاص حساب لگا کر گھر سے چلتے ہیں کہ جاؤں گا، خاطر تواضع ہوگی، ظہر کی مجلس میں بیعت ہوجاؤں گا اور عصر کے وقت ولایت اور قطبیت کا سر ٹیفکیٹ مل جائے گا، پھر واپس آکر ہم خود مستقل شیخ اور سب کچھ بن کر بیٹھ جائیں گے مگر یہ سب محض تخمینات ہیں جس میں شیخ چلی کے کارخانہ سے زیادہ واقعیت نہیں۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۵۶)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ مجھے طریق میں اس کا بہت خیال رہتا ہے کہ ایسی مختصر بات بتلائی جائے جو سب باتوں کو حاوی ہو چنانچہ ایک دفعہ میں نے اخلاقِ رذیلہ کا علاج دو لفظوں...

read more

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی رحمت کی چیز ہے کہ یہاں ایک دفعہ فیصلہ ہو جاتا ہے ، پھر مطمئن ہو جاتا ہے ورنہ بعض دفعہ وساوس موت کے وقت...

read more

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ طالبین سلوک میں سے ایک شخص نے خط لکھا کہ مجھ میں کبر بہت ہے اور فرمایا کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ واقعی کبر ہے ، ان کا یہ احساس غلط نہیں۔ میں نے ان کے لیے یہ...

read more