اصلاح و تربیت کے لیے شیخ کامل کی ضرورت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اصلاح و تربیت کا باب بڑا ہی نازک اور باریک مسئلہ ہے ، اس کے لیے ماہر فن کی ضرورت ہے۔ بدون ماہر فن کے طالب ہزاروں فضولیات کا شکار بنا رہتا ہے، نہ راہ پاتا ہے اور نہ مطلوب اور مقصود تک رسائی ہوتی ہے ۔ غیر مطلوب، غیر مقصود میں ساری ساری عمریں خراب اور برباد ہوجاتی ہیں اور حقیقت کا پتہ تک نہیں چلتا،غرض کہ شیخ کامل کے سر پر ہونے کی ضرورت ہے۔ وہ اس راہ کا واقف ہوتا ہے ، وہ ہر شخص کی حالت کے مطابق تعلیم کرتا ہے ، سب کو ایک لکڑی سے نہیں ہانکتاکیونکہ ہر ایک کی طلب جدا، مذاق جدا، قوت جدا، فہم جدا، عقل جدا ۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۶۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

