اس طریق میں شیخ کی تقلید شرط ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ شیخ کی تقلید شرط ہے ، اس طریق میں بدون تقلید کے کام چل نہیں سکتا ۔ قیل و قال و فکر و تحقیق سے کچھ کام نہیں چلتا ، تقلید محض کی ضرورت ہے ۔ اسی کی برکت سے کسی وقت تحقیق بھی نصیب ہوجاتی ہے۔ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ کئے جاؤ ، سب سمجھ میں آجائے گا ، سب تسلی ہوجائے گی۔ کیسی عجیب اور جامع تعلیم ہے ، حضرت حاجی صاحبؒ کے یہاں بڑی لمبی چوڑی تعلیم نہ ہوتی تھی، مختصر اور پُر مغز تعلیم ہوتی تھی۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۵۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r

