.اسلام نے عورت کو سب ادیان سے زیادہ عزت دی (169)
اسلام نے عورت کا مقام بہت بلند رکھا ہے اور اسے ایسی عزت دی ہے جودنیا بھر میں کسی اور دین میں نہیں دی گئی۔ اسلامی تعلیمات یہ ہیں کہ سب سے بہتر انسان وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر ہو۔
مسلمان عورت کو بچپن میں دودھ پلانے، دیکھ بھال کرنے اور اچھی تربیت کا حق حاصل ہے۔ مسلمان عورت اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون ہوتی ہے۔
جب وہ بڑی ہو جاتی ہے تو اسے عزت و تکریم حاصل ہوتی ہے، اس کا ولی (بھائی، والد یا خاوند یا جو بھی ہو)اس کی حفاظت کرتا ہے، اس پر غیرت کھاتا ہے، اور یہ برداشت نہیں کرتا کہ کوئی اسے تکلیف پہنچائے یا بدگوئی کرے یا اس کی طرف خیانت کی نگاہ سے دیکھے۔
جب وہ شادی کرتی ہے، تو وہ شادی عورت کو عزت دینے کی خاطر دنیا کے سب سے افضل ذکر یعنی اللہ کے کلمہ اور اللہ کے نام کے مضبوط عہد سے ہوتی ہے۔ وہ شوہر کے گھر میں عزت و احترام کے ساتھ رہتی ہے، اور شوہر پر واجب ہوتا ہے کہ وہ اس کی عزت کرے، اس کے ساتھ بھلائی سے پیش آئے اور اسے تکلیف نہ دے۔
جب وہ عورت ماں بنتی ہے، تو اس کے ساتھ بھلائی کرنا اللہ کے حق کے ساتھ جوڑا جاتا ہےیعنی اسلامی تعلیمات یہ ہے کہ ماں کی نافرمانی اور بدسلوکی کو شرک اور زمین میں فساد کے برابر سمجھا جاتا ہے۔
جب وہ بہن ہوتی ہے، تو مسلمان کو اس سے صلہ رحمی اور عزت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اور جب وہ خالہ ہوتی ہے تو اسے ماں کے برابر درجہ دیا گیا ہے۔اگر وہ دادی یا بڑی عمر کی ہوتی ہے تو اس کی قدر اور بھی بڑھ جاتی ہے، اس کے بیٹوں، پوتوں اور تمام رشتہ داروں میں، اس کا ہر مطالبہ پورا کیا جاتا ہے اور اس کی رائے کو کبھی رد نہیں کیا جاتا۔
اگر وہ اجنبی ہوجس کے ساتھ خون کا رشتہ یا ہمسائیگی کا تعلق نہ ہو، تب بھی اسلام اس کے حق میں یہ واجب کرتا ہے کہعورت کو کوئی تکلیف نہ پہنچائی جائے، نظر نیچی رکھی جائے، اور اس کے ساتھ عزت سے پیش آیا جائے۔
عورت کو اسلام میں ملکیت، اجارہ، خرید و فروخت اور دیگر تمام معاہدوں کا حق حاصل ہے۔اور اسے تعلیم حاصل کرنے اور تعلیم دینے کا حق بھی ہے، بشرطیکہ یہ سب کچھ دین اسلام کے دائرے میں رہ کرکیا جائے۔
اسلام نے شوہر کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی پر خرچ کرے، اس کے ساتھ اچھا سلوک کرے، اور اس پر ظلم اور زیادتی سے بچتا رہے۔
(منقول از کتاب الطريق الی الاسلام)
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

