اسلام میں بیعت واجب نہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بیعت سے پہلے کچھ شرائط ہیں ، ان کی تکمیل کے بعد بیعت کا مضائقہ نہیں اور بدون شرائط بیعت کی درخواست کرنے کی ایسی مثال ہے کہ ایک شخص کہے کہ نماز پڑھادو، اس سے کہا جائے کہ پہلے وضو کرلو، وہ نماز کے لیے شرط ہے ۔ وہ کہے مہربانی کرکے وضو کو حذف کردو اور نماز پڑھا دو سو وہ شرائط بیعت بھی مثل وضو کے ہیں جو قبل بیعت کے مکمل کرنے چاہئیں ۔ دوسرے بیعت اسلام میں کوئی واجب بھی تو نہیں۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۳۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

