اسلام سے وفاداری کا انوکھا واقعہ

اسلام سے وفاداری کا انوکھا واقعہ

ابن شوذب سے روایت ہے کہ غزوۂ بدر میں حضرت ابو عبیدہ بن جراح بھی شریک تھے اور انکے والد بھی،مگر والد مشرکین مکہ کے ساتھ مل کر جنگ کر رہے تھے اس بناء پر انہوں نے کئی مرتبہ تاک تاک کر حضرت ابو عبیدہ کو قتل کرنا چاہا مگر یہ بچ جاتے،لیکن اپنے والد پر حملہ نہیں کرتے تھے،بالآخرجب انہوں نے دیکھا کہ باپ بار بار مجھ پر حملہ کررہا ہے تو پھر انہوں نے بھی حملہ کرکے اپنے ہاتھوں باپ کو ہلاک کر کے اسلام سے وفاداری کی انوکھی مثال قائم کردی چنانچہ پھر حضرت ابو عبیدہ کی تعریف میں عرش سے طویل آیت نازل ہوئی لا تجد قوماً یؤمنون باللہ الخ(سورۃ المجادلۃ)یعنی تم نہ پاؤ گے اس قوم کو جو خدا اور قیامت کے دن پر ایمان لائی ہو کہ وہ خدا اور اسکے رسول کے مخالفین سے محبت رکھتے ہونگے گو وہ انکے باپ،بیٹے،بھائی،یا انکے کنبہ کے ہی کیوں نہ ہوں،یہی وہ مسلمان ہیں جنکے دلوں کے اندر اللہ تعالیٰ نے ایمان نقش کردیا ہے اور اپنے فیضانِ غیبی سے انکی مدد کی ہے۔۔۔۔ (حلیہ ص۱۴۵ ج۱)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more