اسلامی اصول کی خاصیت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ اصول اسلامیہ کی خاصیت کی بالکل ایسی مثال ہے کہ جیسے گل بنفشہ میں خاصیت ہے زکام کے دفع کی،خواہ مسلمان پیے یا کافر پیے ۔ اسی طرح جو شخص اصول صحیحہ پر عمل کرتا ہے چاہے مسلمان ہو یا کافر وہ راحت پاتا ہے۔ اصول صحیحہ میں فطرةً یہ خاصیت ہے کہ وہ پریشانی اور کلفت کو دور کرتے ہیں۔ اس میں مسلم اور غیر مسلم کی کچھ قید نہیں۔ جیسے شاہراہ سے جو گزرے گا وہ راحت سے سفر کرے گا ، درختوں کا سایہ اس کو ملے گا۔ اب چاہے مسافر مسلم ہو یا غیر مسلم شیخ، سید ، مغل، پٹھان ہو یا بھنگی اور چمار ہو اس میں کسی کی کوئی قید نہیں ۔ البتہ آخرت میں ترتب آثار کے لئے اسلام بھی شرط ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

