استقبالِ رمضان کا اصل طریقہ (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ رمضان کے مہینے میں اس بات کی کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ وقت اصل عبادت میں کہ جس کے لیے ہم پیدا کئے گئے ہیں ، صَرف کیا جائے ۔ ایک عبادت براہِ راست عبادت ہے اور ایک بالواسطہ عبادت ہے ۔ بالواسطہ عبادت کرتے ہوئے تو گیارہ ماہ ہو گئے، اب اس مہینے کے اندر براہِ راست اور بلا واسطہ عبادتوں کی طرف زیادہ توجہ کریں۔
خاص طور پر نفلی عبادتوں میں جو کہ اللہ تعالیٰ کے تقرب کا ذریعہ ہیں ،ان کا اہتمام عام دنوں سے زیادہ کیا جائے ۔ پہلے سے اپنا نظام الاوقات ایسا بنائیں کہ ہماری دنیاوی مصروفیات کم سے کم ہوں اورا ٓخرت کی مصروفیات زیادہ ہوں۔ جیسے کوئی آدمی جب سفر پر جاتا ہے تو پیچھے گھر والوں کا انتظام کرکے جاتا ہے ، اسی طرح اس ماہ میں اپنی دنیاوی مصروفیات کم سے کم کرکے آخرت کی طرف رغبت زیادہ کرنی چاہئے۔
۔(خطباتِ رمضان، صفحہ ۴۸)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

