ادب سے مغفرت
ایک بزرگ کی وفات کے بعد ایک دن کسی نے انہیں خواب میں دیکھا اور پوچھا … اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟… انہوں نے جواب دیا … اللہ نے میری مغفرت فرمادی … پوچھا … کس عمل پر؟… انہوں نے جواب میں فرمایا … ایک روز میں اصفہان جارہا تھا … راستے میں زور کی بارش شروع ہوگئی … مجھے سب سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ میرے ساتھ کچھ کتابیں ہیں … اگر وہ ضائع ہوگئیں تو میری ساری پونجی لُٹ جائے گی … قریب میں کوئی ایسا سائبان یا چھت نہ تھی جس کے نیچے پناہ لی جاسکے … چنانچہ میں نے اپنے جسم کو دہرا کرکے کتابوں پر سایہ کردیا تاکہ وہ حتی الامکان بارش سے محفوظ رہیں … بارش ساری رات جاری رہی … اور میں ساری رات اسی حالت میں بیٹھا رہا … صبح کے وقت بارش رُکی تو میں سیدھا ہوا … بس اللہ تعالیٰ نے اس عمل کی وجہ سے میری مغفرت کی … یہ بزرگ امام ابویٔ ایوب سلیمان بن دائود شاذکونی رحمۃ اللہ علیہ تھے … (ماخوذ از تراشے)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

