ادائے حقوق کے لیے توبہ کافی نہیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل بہت سے آدمی توبہ کو ہر گناہ کے لیے کافی سمجھتے ہیں حالانکہ حقوق العباد میں محض توبہ کافی نہیں بلکہ بندوں سے حقوق معاف کرانا یا ادا کرنا بھی لازم ہے، اور حقوق اللہ میں بھی توبہ سے صرف گناہ معاف ہوتا ہے ، ادائے حقوق کے لیے توبہ کافی نہیں ، مثال کسی نے نمازیں قضا کردی ہوں ، زکوۃ نہ دی ہو ، حج نہ کیا ہو تو توبہ سے گناہ معاف ہو جائے گا لیکن قضا کردہ (فوت شدہ ) نمازوں کی قضا لازم ہوگی ، زکوۃ بھی گذشتہ سالوں کی واجب ہوگی، حج کے لیے بھی وصیت کرنا لازم ہوگی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

