اخلاص کا مظاہرہ
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت مولانا شاہ اسماعیل شہیدؒ نے ایک مرتبہ مراد آباد میں وعظ بیان فرمایا۔۔۔ جب وعظ ختم ہو چکا اور لوگ چل دئیے تو حضرت مولانا بھی تشریف لے چلے دروازے پر ایک بوڑھے شخص ملے انہوں نے پوچھا کہ کیا وعظ ختم ہو چکا لوگوں نے کہا کہ ہاں ختم ہو چکا ان بوڑھے نے بہت افسوس وعظ سے محروم رہنے کا کیا اور کہا ۔۔۔۔۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ نہیں تم افسوس نہ کرو میں تمہیں بھی وعظ سنا دوں گا اور لوگوں سے فرمایا کہ آپ لوگ جائیے اور ان بوڑھے شخص کو مسجد میں لے جا کر کل وعظ شروع سے اخیر تک جو پہلے بیان ہو چکا تھا پھر سنا دیا۔۔۔۔۔ پھر حضرت والا مرشدی شاہ محمد اشرف علی صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دیکھئے کس قدر للہیت تھی کہ ایک شخص کی خاطر سارا وعظ پھر سے کہا۔۔۔۔۔ (ص ۹ م نمبر ۴۶ جلد مذکور)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

