اخراجات پر قابو پانے سے معاشی تنگی ختم (144)۔
مالی معاملات میں احتیاط اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے سے نہ صرف ہماری زندگی میں سکون آتا ہے بلکہ معاشی برکت بھی حاصل ہوتی ہے۔
اکثر لوگ اپنے اخراجات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن پھر بھی معاشرتی دباؤ کی وجہ سے ایسی غیر ضروری چیزوں پر خرچ کرتے ہیں جو نہ صرف ان کے بجٹ کو متاثر کرتی ہیں بلکہ ان کے مالی معاملات میں بے برکتی کا باعث بھی بنتی ہیں۔ ہمیں چاہئے اپنے اخراجات کو اپنی آمدن کے مطابق رکھیں۔اس پر آپکو ایک واقعہ سناتا ہوں۔
میرے محلہ میں ایک صاحب بہت امیر اور دولتمند ہیں جو اپنی سخاوت کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔ ایک دن میں نے دیکھا کہ وہ کسی سوالی کو امداد سے منع کررہے تھے۔ جو کہ ان کی سخی طبیعت کے بالکل خلاف تھا۔میں بہت حیرا ہوا اور ان سے اس انکار کی وجہ پوچھی۔
توان صاحب نے بتایا کہ یہ شخص( پچاس ہزار روپے ماہانہ کماتا ہے) ابھی چند دن پہلے بھی ان کے پاس آیا تھا اور امداد کی درخواست کی تھی۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی مالی حالت بگڑنے کی وجہ اس کے بچوں کی مہنگی تعلیم تھی، جس کے اخراجات اس کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔کیونکہ دو بچوں کی اسکول فیس ٹوٹل بیس ہزار روپیہ ماہانہ تھی۔
اس رئیس صاحب نے اس شخص کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سادے اسکول میں داخل کرائے، جہاں کی فیس اس کی مالی حالت کے مطابق ہویعنی یہ بات سمجھائی کہ اگر وہ سوالی شخص اپنے اخراجات میں اعتدال لائے تومیں اس کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
لیکن وہ شخص اپنی ضد پر قائم رہا، جس کی وجہ سے اسے مزید مالی امداد دینے سے انکار کر دیاگیا۔
یہ واقعہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ مالی معاملات میں بے برکتی اکثر ہماری خود کی بے احتیاطی اور غیر ضروری اخراجات کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اگر ہم اپنے اخراجات کو اپنی آمدن کے مطابق رکھیں، تو نہ صرف ہم اپنے مالی معاملات کو بہتر کر سکتے ہیں بلکہ اپنی زندگی میں حقیقی سکون اور برکت بھی پا سکتے ہیں۔
ورنہ بے حساب خرچ کرتے کرتے سونے کی کان بھی کم پڑجاتی ہے ۔ اسکے برعکس جو لوگ اپنی آمدن میں گزارا کرنے کا ہنر سیکھ لیتے ہیں مشکل وقت میں پریشان نہیں ہوتے۔ اور مالی آزادی بھی حاصل کرلیتے ہیں۔
کیونکہ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں!!!
اپنے اخراجات کو قابو میں رکھنا ہی اصل میں مالی آزادی کی کنجی ہے۔اگر اخراجات حد سے زیادہ ہوجائیں تو لاکھوں روپیہ کمانے والے بھی مقروض ہوجاتے ہیں ۔ چاہے تو مشاہدہ کرلیں!
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

