اختلافِ رائے اور جھگڑے فساد میں فرق

اختلافِ رائے اور جھگڑے فساد میں فرق

اہل عقل و بصیرت پر مخفی نہیں کہ دینی اور دنیوی دونوں قسم کے معاملات میں بہت سے مسائل ایسے آتے ہیں، جن میں رائیں مختلف ہو سکتی ہیں۔۔۔۔ ان میں اختلاف کرنا عقل و دیانت کا عین مقتضی ہوتا ہے۔۔۔۔ ان میں اتفاق صرف دو صورتوں سے ہو سکتا ہے یا تو مجمع میں کوئی اہلِ بصیرت اور اہل رائے نہ ہو۔۔۔۔ ایک نے کچھ کہہ دیا سب نے مان لیا اور یا پھر جان بوجھ کر کسی کی رعایت و مروّت سے اپنے ضمیر اور اپنی رائے کے خلاف دوسرے کی بات پر فیصلہ صادر کر دیا۔۔۔۔ ورنہ اگر عقل و دیانت دونوں موجود ہوں تو رائے کا اختلاف ضروری ہے اور یہ اختلاف کبھی کسی حال پر مضر بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔ بلکہ دوسروں کے لیے بصیرت کا سامان مہیا کرتا ہے۔۔۔۔ اسمبلیوں میں حزبِ اختلاف کو اسی بنیاد پر ضروری سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔
قرآن و سنت کے مجملات اور مبہمات کی تشریح و تعبیر میں اسی طرح کے اختلافات کو رحمت کہا گیا ہے۔۔۔۔ جو اسلام کے عہدِ اول سے صحابہ و تابعین اور پھر ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ میں چلے آئے ہیں۔۔۔۔ ان مسائل میں جو اختلافات صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں پیش آ چکے ہیں، ان کو مٹانے کے معنی اس کے سوا نہیں ہو سکتے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی کسی ایک جماعت کو باطل پر قرار دیا جائے، جو نصوص حدیث اور ارشادات قرآنی کے بالکل خلاف ہے۔۔۔۔ اسی لیے حافظ شمس الدین ذہبی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جس مسئلے میں اختلاف صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے درمیان ہو چکا ہے اس کو بالکل ختم کر دینا ممکن نہیں۔۔۔۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

اختلاف کی دو قسمیں

اختلاف کی دو قسمیں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔علماء کرام میں اگر اختلاف ہو جائے تو اختلاف کی حد تک وہ مضر نہیں جب کہ اختلاف حجت پر مبنی ہو ظاہر ہے کہ ایسی حجتی اختلافات میں جو فرو عیاتی ہوں ایک قدرمشترک ضرور ہوتا ہے جس پر فریقین...

read more

اختلاف کا اُصولی حل

اختلاف کا اُصولی حل محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف صاحب اپنے رسالہ ’’اِسلامی بینکاری‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں:مخلص و محقق اور معتبر اکابر علمائے کرام کے درمیان کسی مسئلہ کی تحقیق کے سلسلے میں جب اختلاف ہوجائے تو بزرگ اکابر حضرات رحمہم اﷲ تعالیٰ کے ارشادات میں مکمل...

read more

ایک ڈاکو پیر بن گیا

ایک ڈاکو پیر بن گیا قطب الارشادحضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ اپنے مریدین سے فرمانے لگے تم کہاں میرے پیچھے لگ گئے۔۔۔۔ میرا حال تو اس پیر جیسا ہے جو حقیقت میں ایک ڈاکو تھا۔۔۔۔ اس ڈاکو نے جب یہ دیکھا کہ لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ پیروں کے پاس...

read more