احکام مقصود بالذات ہیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ بعض لوگوں کا گمان یہ ہے کہ احکام مقصود بالذات نہیں ہیں، صرف مصالح خاصہ سے حکم کر دیا ہے، مثلاً جماعت کی فضیلت مطابق واقع کے نہیں ہے، صرف ترغیباتِ ثواب کا وعدہ ہوگیا ہے اس لیے یہ سن کر کہ بغیر جماعت کے بھی نماز ہوجاتی ہے خوش ہوجاتے ہیں۔ خیال کیجئے! کہ تاجر بازار میں بیٹھ کر دو چند نفع کے ساتھ فروخت کرسکتا ہے اور گھر پر فروخت کرنے تھوڑے سے نفع سے فروخت کر سکتا ہے، پھر گھر پر کسی کو فروخت کرتے دیکھا ہے؟ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ یہ کفر خفی ہے ( یعنی احکام کو جو مقصود بالذات نہ سمجھا بلکہ مصالح خاصہ سے سمجھا )۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

