احرام میں صرف دو بے سلی چادر ہی کیوں ضروری ہے
ارشاد فرمایا کہ امراء جن پر حج فرض ہے ، ان کے ساتھ ممکن ہے نوکر چاکر بھی حج کرنے جائیں۔ نیز(بہت ممکن ہے کہ) عشق الٰہی سے مجبور ہوکر کچھ غریب لوگ (جن پر حج فرض نہیں ہے وہ) بھی وہاں پہنچیں ۔ اس لئے اسلام نے مسلمانوں میں کمالِ اتحاد کی غرض سے تجویز فرمایا کہ سب سادہ دوچادروں پر اکتفا کرکے ، امیر وغریب سب یکساں سر سے ننگے ، کرتے سے الگ، بالکل سادہ وضع پر ظاہر ہوں تاکہ ان کی یکتائی اور اتحاد کامل درجہ پر پہنچے۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۲۵۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

