اجازتِ شیخ کی حیثیت
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہ جو اجازت شیخ کی طرف سے ہوتی ہے ، یہ کس وقت ہوتی ہے؟ارشاد فرمایا کہ جیسے ایک سند تو جب دی جاتی ہے طالب علم کو جب پوری مہارت ہوجائے۔ اور ایک اس توقع پر دی جاتی ہے کہ اگر آئندہ خیال رکھا اور مطالعہ کیا تو مہارت ہوجائے گی۔ اس طرح اجازتِ شیخ میں دونوں طریق ہیں ۔ آج کل اکثر دوسرا طریق مستعمل ہے مگر ضروری مناسبت ہر حال میں شرط ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۷۶
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

