اتباع سنت ک برکت کا تاریخی واقعہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے زمانہ خلافت میں جب مسلمانوں نے سمر قند فتح کرلیا اور مسلمان وہاں بس گئے اور اپنے گھر بنا لئے ۔۔۔اور ایک عرصہ گزر گیا تو سمر قند والوں کو معلوم ہوا کہ مسلمانوں نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے خلاف ہمارے ملک کو فتح کرلیا ہے۔۔۔ ترتیب یہ ہے کہ سب سے پہلے اسلام کی دعوت دیں۔۔۔ پھر جزیہ کی پیشکش کریں ا ور اگر وہ بھی منظور نہ ہو تو پھر مقابلہ کریں۔۔۔ لہٰذا انہوں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کی خدمت میں چند لوگوں کو روانہ کیا اور انہیں یہ بتایا کہ آپ کی فوج نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس سنت پر عمل کئے بغیر سمر قند کو فتح کرلیا ہے۔۔۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے سمر قند کے قاضی کو حکم دیا کہ عدالت قائم کرو ۔۔۔پھر اگر یہ بات صحیح ثابت ہوجائے تو مسلمان فوجوں کو حکم دیں کہ سمر قند چھوڑ کر باہر کھڑی ہوجائیں ۔۔۔پھر اس سنت پر عمل کریں۔۔۔
چنانچہ قاضی نے ایسا ہی کیا وہ بات صحیح ثابت ہوئی تو مسلمانوں نے سمر قند خالی کردیا اور شہر سے باہر جا کر کھڑے ہوگئے۔۔۔ جب وہاں کے بت پرستوں نے مسلمانوں کا یہ عدل و انصاف دیکھا جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی تو انہوں نے کہا کہ اب لڑائی کی ضرورت نہیں۔۔۔ ہم سب مسلمان ہوتے ہیں۔۔۔ چنانچہ سارا کا سارا سمر قند مسلمان ہوگیا۔۔۔ (پانچ منٹ کا مدرسہ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

