اتباع اور انتظام کا فقدان
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ ہمارے بھائیوں میں اتباع کا مادہ نہیں ۔ اگر دین بھی کامل نہ ہو تو یہ مادہ تو ہو کہ کسی کی اتباع کریں ، یہی وجہ ہے کہ یہ برباد ہیں۔ اور ایک سبب یہ ہے کہ ان میں نظم اور اصول کی پابندی نہیں ہے۔ اگر یہ کام کریں اور انتظامی مادہ بھی ان میں ہو تو اِدھر تو انتظام اُدھر دین پھر تو کھلی نصرت ہوگی۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے زمانہ میں قیصر و کسری کے مقابلہ میں مسلمانوں کی کیا جمعیت تھی مگر اہلِ دین تھے اور منظم تھے۔ اگر دین کے ساتھ انتظام صحیح ہو تو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے۔ باقی غیر منظم صورت میں اپنے کو پھنسانا ہلاکت میں ڈالنا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

