اتباعِ سنت بڑی دولت ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ایک ڈاکٹر صاحب نے عرض کیا کہ جب میں حضور کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے چلا تو عجیب جوش و خروش تھا اور ارادہ تھا کہ پہنچتے ہی حضور کے ہاتھ چوموں گا، اظہارِ شوق کروں گالیکن خانقاہ میں قدم رکھتے ہی وہ کیفیت فرو ہوگئی اور ایک سکون سا ہوگیا۔ یہاں تک کہ قبل ملنے کے میں نے ہاتھ منہ اطمینان کے ساتھ دھوئے ، پھر حضور سے ملا۔ ارشاد فرمایا کہ اوفق بالسنۃ(یعنی سنت سے زیادہ موافق) یہی حالت ہے اور یہی کامل ہے کیونکہ بڑی دولت ہے اتباعِ سنت۔ وہ پہلی حالت بھی ایک کیفیت محبت کی ہے اور محمود ہے لیکن وہ دوسری حالت اس سے افضل ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۴۰)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

